48

ریلوے ریسٹ ہائوس میں سانپ نکل آیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے ریسٹ ہائوس میں زہریلا سانپ دیکھ کر عملہ میں خوف وہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے کالونی پولو گرائونڈ سے ملحقہ ریلوے ریسٹ ہائوس میں سانپ دیکھ کر وہاں پر موجود عملہ میں خوف پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریلوے ریسٹ ہائوس کے کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے سانپ کو پکڑ لیا، جس پر ریلوے ریسٹ ہائوس عملہ نے ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں