ریلوے سٹیشن صفدرآباد کے پلیٹ فارم پر آوارہ گرد نوجوانوں کا قبضہ

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن صفدرآبا د آثار قدیمہ ،ہڑپہ اور موہنجو دڑوبننے جا رہا ہے، جلد ہی عوام یہ خبر سن لیںگے کہ صفدرآباد کا ریلو ے اسٹیشن بھوت بنگلہ بن چکا ہے کیونکہ اسٹیشن پر ما مو ر عملہ اپنے فرائض کو مکمل طور پر فراموش کر چکا ہے ۔ عوام ہیںکہ انہیںریلوے اسٹییشن پر جا کر بنچوں پر بیٹھنا ،گپیں لگانا اور پان منہ میں ڈال کر جگہ جگہ تھوکنا،شورو غل برپا کرنا،پلیٹ فارم پر کرکٹ کھیلنا بے شک ٹرین کا وقت ہی کیوں نہ ہو،یہی حرکات صفدرآباد کے عوام کی خوبیاں ہیں جب کہ ریلوے کا عملہ بھنگ پی کر سو چکا ہے،انہین جب بھی کہا گیا کہ خدارا اسٹیشن کی دیکھ بھال کا کچھ کرو تو بڑی ڈھٹائی سے جواب ملتا ہے کہ ہم یہاں کے لوگوں سے لڑائی نہیں کر سکتے۔یہاں کے عوام بات بات پر لڑنے پر اتر آتے ہیں ہم کیا کریں،جب انہیں کہا گیا کہ آپ محکمہ کے افسران کو درخواست دیں تو کہتے ہیںہم لڑائی میںنہیںپڑنا چاہتے،عجیب وغریب منطلقیں بتاتے ہیں ،یہ دیکھ کر صفدرآباد کے وہ شہری جنہیں اپنے شہر سے پیار ہے اور وہ اسے خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں ۔ڈی ایس لاہور سے عوام کا سوال ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں کام کریں اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔پلیٹ فارم اکھڑنا شروع ہو چکا ہے ،آہستہ آہستہ اینٹیں غائب ہونا شروع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں