78

ریلوے لائن توڑنے سے سرگودھا اور جھنگ کا زمینی رابطہ منقطع

سرگودھا (بیوروچیف) جھنگ شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے ریلوے لائن ٹریک کو توڑ دیا گیا ہے جس کے باعث جھنگ اور سرگودھا کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے جبکہ کراچی سے آکر براستہ سرگودھا جھنگ کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اب یہ ٹرین سرگودھاکی بجائے عارضی طور پر وزیر آباد فیصل آباد کراچی چلائی جا رہی ہے جونہی حالات بہتر ہوں گے تو اس ٹرین کا روٹ سرگودھا چنیوٹ فیصل آباد خانیوال کراچی بحال کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث جھنگ کے قریب ریلوے لائن پر کٹ لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں