گوجرہ (نامہ نگار)ریلوے لائن عبورکر تے ہو ئے 60سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ رحمان باباایکسپریس کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ چک نمبر315ج ب کے قریب60سالہ نامعلوم شخص ریلوے لائن کراس کر رہاتھاکہ اچانک ٹرین کی زد میں آکرشدید زخمی ہو گیا جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیاپولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال موصول ہو نے والی آخری اطلاعات تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس مصروف کارروائی ہے۔
5