ریلوے لائن عبور کرتی خاتون ٹرین کی زد میں آ کر چل بسی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 321ج ب سیووال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 35سے 40سالہ خاتون (ف) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے قراقرم ایکسپریس 41اپ کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متوفیہ قریبی سٹاپ سے اپنے گھر کی طرف آ رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی، لیکن تیز رفتاری سے آتی ٹرین نے مہلت نہ دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ حادثہ خودکشی کا نہیں بلکہ اچانک پیش آنے والا سانحہ ہے۔ علاقہ دیہہ برلب ریلوے لائن واقع ہے جہاں آئے روز ایسے واقعات کا خطرہ رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں