ریلوے لائن پر سونے والا نوجوان ٹریل تلے آکر پلاک

کنجوانی( نامہ نگار) ریلوے لائن پر سونے والا نوجوان ٹرین تلے آکر جاں بحق،تفصیلات کے مطابق 455گ ب کے رہائشی محمد صدیق بھٹی کا بائیس سالہ بیٹا محمد ارسلان جو کہ اپنے ننھیال کے پاس 541گ ب شارجہ کالونی میں رہائش پذیر تھا اور برے دوستوں کی صحبت میں آ کر نشے کا عادی بن گیا تھا گزشتہ رات دوستوں کے ساتھ نشہ کرکے واپس گھر جانے کی بجائے کھلی ہوا میں ریلوے لائن پر ہی سو گیا علی الصبح شور کوٹ سے لاہور جانے والی راوی ایکسپریس کے ڈرائیور نے متعدد بار ہارن دیا مگر وہ نہ اٹھا جس کے نتیجے میں نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا اطلاع پر ریلوے پولیس اور پولیس تھانہ گڑھ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جسے سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں