گوجرہ(نامہ نگار)ریلوے لائن کراس کرتے ہو ئے 43سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔گھر میں کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر305ج ب منصوروالی کامحمدظفرولد شیر محمد ریلوے لائن کراس کر رہا تھاکہ اچانک لاہور سے کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آکر بری طرح سے کچلا گیا اورموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر چوکی نشاط آباد پولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میںلے کرشناخت ہونے پر ورثاء کے حوالے کر دی اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔
49