48

ریلوے مسافروں کیلئے اچھی خبر

لاہور (بیوروچیف)گھر بیٹھے ٹرین کی ٹکٹ جاری کرنے والی رابطہ ایپلیکیشن کو آپریشنلائز کردیا گیا۔ ایپلی کیشن میں فی الوقت گرین لائن اور دو ریل کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں دیگر ٹرینوں کو بھی رابطہ ایپلیکیشن پر شفٹ کر دیا جائے گا۔ رابطہ کے ذریعے مسافر نہ صرف ٹکٹ بلکہ ہوٹل، کھانے اور ٹیکسی کی بکنگ بھی کرسکیں گے۔ اس ضمن میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹ وینڈنگ مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ ایپلیکیشن کی آپریشنلائزیشن کا افتتاح آج نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں