49

ریلوے مسافروں کے ساتھ محکمہ کا عملہ حسن اخلاق سے پیش آئے

گوجرہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسرفیصل آباد چوہدری طارق نذیرنے ریلوے اسٹیشن گوجرہ کا دورہ کیا۔اور تمام شعبہ جات کاخصوصی طور پر معائنہ کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے تمام امورکوتسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر شاہد امین لودھی،ایچ ٹی سی آر عبدالعظیم اور رانا محمد خالد نے ان کا استقبال کیا۔ٹریفک انسپکٹرفیصل آباد اعجاز بھٹہ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسرفیصل آباد چوہدری طارق نذیرنے ریلوے اسٹیشن گوجرہ پر مسافروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اوران کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی وان کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں