ریلوے پریم یونین کا اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی کال پر ریلوے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن فیصل آباد پر بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا جسکی قیادت پریم یونین کے مرکزی چیف آر گنائزر خالد محمود چوہدری، زونل صدر ظہیر الدین بابر، زونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، رانا محمد زاہد، بابر نواز، ملک منظور احمد، محمد کاشف،ساجد عمران،محمدامتیاز، عدنان خٹک، رائے شہباز احمد، عبدالسمیع، احمد سعید باجوہ، محمد وسیم، نور احمد اور دیگر نے کی۔ مظاہرہ میں ریلوے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی فیصل آباد پروفیسر محبوب الزمان بٹ سابق یو سی ناظم وچیئرمین میاں طاہر ایوب نے خصوصی شرکت کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چوہدری نے کہا کہ ریلوے ٹریک، کوچز ناکارہ ہو چکی ہیں، ملازمین کو 2019 سے ٹی اے، ریٹائر ملازمین اور بیواں کے واجبات کی عدم ادائیگی، ٹی ایل اے اور انویلڈ ملازمین کی مستقلی، آئوٹ سورسنگ کے نام پر ٹھیکے داروں کو نواز نے، خالی پوسٹوں کو ختم کرنے کی بجائے نئی بھرتی کرنے، آئوٹ سوس کے نام پر کیرج کلینرز کا معاشی قتل، پانچ فیصد کٹوتی کو ختم کرنے اور ماضی کی کٹوتیوں کا فرانزک آڈٹ اور دیگر مطالبات کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ نو تشکیل شدہ مشترکہ مفادات کونسل کے پہلے اجلاس میں ریلوے کیلیے فنڈز مقرر کیے جائیں۔ ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے اور ملکی وحدت کی نشانی ہے اس لیے اس وقت اس وحدت کی نشانی کو مکار دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرسے بھی ریلوے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے کی نااہل ٹیم ریلوے کی تباہی کی ذمہ دار ہے اس میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے ساری ملازمت میں کسی بھی ڈویژن میں آپریشنل ذمہ داری نہیں نبھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں