فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، فرینڈز گروپ پیپلز کالونی نمبر1اور جیون سنگھ گروپ کے زیرسرپرستی ارم پارک پیپلز کالونی نمبر 1میں عبدالحمید گلا عرف بھولا گل، انتصار مان ، مولانا عبدالقادر ، مرحومین اہلِ محلہ اور امتِ مسلمہ کے ایصالِ ثواب کیلئے اجتماعی ایصالِ ثواب کی تقریب منعقد ہوئی، پروگرام کے انعقاد میں رانا محمد الطاف (فرانس) اور فیاض بٹ (کینیڈا) نے اہم کردار ادا کیا۔ تقر یب میں مرحومین کے لواحقین اور اہلِ محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور قرآن خوانی کی گئی۔تقریب میں شر کت کرنیوالوں میں پروفیسر رانا احسان احمد، سلیم اللہ خان، چوہدری علاالدین تنگ، جمیل حیدر، زاہد گل، نذر دین (فیاضی)، محمد انور بھٹی ایڈوو کیٹ، میاں مجیر الشر یف سابق یو سی ناظم، رانا خالد خاں، رانا وقار احمد، چوہدری عابد حسین، حاجی محمد اشفاق، محمد سلیم بھٹی، محمد افضل بندیشہ، وسیم نعیم، احمد مصطفی اور دیگر معززین شامل تھے۔ مفتی اظہار الحق زاہدی ایڈووکیٹ نے خصوصی ایمان افروز گفتگو کی جبکہ تقریب سے خالد محمود چوہدری، محمد انور بھٹی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔



