47

ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انورکا تنظیمی دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدرشیخ محمدانور کا تنظیمی دورہ، چیف آرگنائزرخالد محمود چوہدری،ڈویژنل صدر فیاض شہزاد،سیکرٹری جنیدخرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اجلاس میں تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیاگیااور زونل صدرمحمدآصف جاوید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ظہیرالدین بابرکونئے سیشن کیلئے زونل صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ کاظم فاروق گل سیکرٹری اور نورالدین نائب صدر ہوں گے۔اجلاس میں سابق صدر آصف جاوید کی ریلوے پریم یونین کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اجلاس میں با طاہر،محمدیونس بٹ،چوہدری تنویر،ساجدعمران، عبدالسمیع و دیگرمقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد انور نے کہاکہ پریم یونین نے ریلوے ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے جس مشن کا بیڑا اٹھایاہے اسے جاری رکھے گی۔پریم یونین کی جدوجہد سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کا انتظام ہو چکاہے جس کا سارا سہرا سی ای او ریلوے عامربلوچ کے سر جاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں