42

ریلوے پٹڑیوں پر مرمت کا کام نہ ہونا حادثات کی وجہ قرار

سرگودھا (بیورو رپورٹ) محکمہ ریلوے کے افسران کی نااہلی کے باعث آئے روز ریلوے حادثات کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اور لوگ ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے سے اجتناب کرنے لگے ہیں نئے سال کے دوران ہر ہفتے کہیں نہ کہیں ٹرین حادثہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے پٹڑیوں پر مرمت کا کام نہ ہونا اور سالانہ بنیادوں پر پٹڑیوں پر پتھر کا نہ گرانا اور ریلوے پٹڑیوں کو باقاعدہ طور پر اس کا معائنہ نہ کرنا ہے افسران کی ٹولیاں چند افراد پر مشتمل ہوکر پوری ٹرین لیکر دورے پر نکل پڑتی ہیں جس کا حاصل جمع ریلوے کے خزانے پر بوجھ اور ٹی اے ڈی اے کے سواء کچھ نہیں جو ریلوے کی بربادی کا موجب بن رہا ہے ریلوے مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ ریلوے کی بربادی کے ذمہ دار افسران ہیں ایک شہر سے جب آبادی کم تھی تو دس دس ٹرینیں چلتی تھیں اور لوگ اس پر سفر کرنا فخر محسوس کرتے تھے آج جبکہ آبادی بڑھ رہی ہے ریلوے اسٹیشن ویران ہورہے ہیں ٹرینیں بند ہورہی ہیں افسران اور ٹرانسپورٹ مافیا کی مبینہ ملی بھگت سے منافع میں چلنے والی ٹرینوں کو بند کیا جارہا ہے یا پھر ان کو پرائیویٹ سیکٹر میں دیکر ریلوے کی بربادی کی بنیادوں کو مزید کھوکھلا کیا جارہا ہے مسافروں نے وزیر اعظم’ چیف آف آرمی سٹاف’ چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرینوں کی آئے روز حادثات کی تحقیقات کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں