ریلوے پھاٹک صفدرا باد پر فلائی اوور نہ ہونے سے شہری پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے پھاٹک خانقاہ روڈ صفدرآباد پر فلائی اوور کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے ۔کیڑا منڈی کی آبادی اور خانقاہ ڈوگراں روڈ پر سفر کرنے والوں کی سہولت کے لئے یہ فلائی اوور بری اہمیت رکھتا ہے لیکن اسے بنائے گا کون؟شہریوں اور دیگر علاقہ جات کے لوگوں کو اسی پھاٹک سے گزر کر جانا پڑتا ہے ،مصیبت اس وقت پڑتی ہے جب ٹرینوں کی وجہ سے پھاٹک بند رہتا ہے ۔ٹریفک رک جاتی ہے پھاتک پندرہ بیس منٹ تک بند رہتا ہے جس سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے ،لوگ مجبور ہو جاتے ہین کہ ریلوے لائن کو غلط طریقے سے کراس کریں موٹر سائیکل والے بھی مزید انتظار نہین کرتے جلد بازی میں لائن کراس کرتے ہین ،پیدل لوگ بھی باز نہین آتے ۔کئی بار ریلوے ٹرین سے ٹکرا چکے ،کئی جان سے بھی گئے لیکن فرق نہین پڑا ۔بہت سے مریض دم توڑ چکے لیکن ریلوے کو ترس نہیں آتا ۔دیگر محکمہ جات بھی ستو پی کر سو ئے ہوئے ہین انہیں عوام کی جان کی فکر ہی نہیں ۔اب شہری کس سے مطالبہ کریں ۔کیا یہ فلائی اوور وفاقی حکومت بنوائے گی یا پنجاب حکومت ،اس مسئلہ کو حل کیا جائے،یا پھر مقامی مخیر لوگ آگے بڑھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں