ریلوے کالونی میں آپریشن،درجنوں کوارٹرزواگزار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے کے انسپکٹر آف ورکس محمد ظہیر نے ایس ایچ او تھانہ ریلوے رانا جبار کے ہمراہ ریلوے کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے درجنوں ریلوے کوارٹرز کو قابضین سے واگزار کروا کر سیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر آف ورکس کو اطلاع ملی تھی کہ ریلوے کالونی میں درجنوں ریلوے کوارٹرز پر غیر متعلقہ افراد نے قبضہ جما رکھا ہے۔ جس پر انہوں نے ریلوے پولیس کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں ریلوے کوارٹرز کو قابضین سے واگزار کرواتے ہوئے ان کا سامان باہر پھینک دیا اور مذکورہ کوارٹرز کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کوارٹرز اور اراضی کو قبضہ مافیا سے نجات دلا کر دم لینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں