32

ریلوے کا سرگودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کا عندیہ

سرگودھا (بیوروچیف) محکمہ ریلوے نے سرگودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے اور یکم اگست سے اس ٹرین کو بحال کرنے کیلئے محکمہ ریلوے نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ریلو ے ذرائع کے مطابق یہ ٹرین 3سال قبل کرونا کی وجہ سے بند کردی گئی تھی جسے اب عوامی مطالبے پر بحال کیا جارہا ہے پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غو ث خان نے اس ٹرین کی بحالی کیلئے انتھک کوشش کی جو آخر رنگ لے آئی اور یکم اگست سے اس ٹرین کو بحال کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے محکمہ ریلوے نے ٹرین کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں