ریلوے کا قابضین سے اراضی وا گزار کروانے کیلئے لائحہ عمل مرتب

صفدرآباد(نامہ نگار)پاکستان ریلویزنے ریلوے پولیس اور لاہو ر ڈویژن سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے معاونت کر کے لاہور ڈویژن میں اپنی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزارکرانے اور ریلوے کی زمینوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پاکستان ریلویز نے ایس ایس پی ریلویز کو آگاہ کر دیا ہے۔کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 81 مقامات پرہیوی مشینری کی مد دسے آپریشن کیا جائے گاجو اس ہفتے شروع ہو کر 30 جون 2025 ء تک جاری رہے گا۔معلوم ہوا ہے کہ بعض فیلڈ ملاز مین کی ملی بھگت سے ریلوے اسٹیشنز سے ملحقہ کروڑوں روپے کی ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا تھا جسے واگزار کروانے کے لیئے زبردست آپریشن کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں