ریلوے کا پہلا اے آئی سکیورٹی سسٹم نصب

راولپنڈی (بیوروچیف) پاکستان ریلوے کا پہلا اے آئی سیکیورٹی سسٹم راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر نصب کر دیا گیا، ایک سو اسی سے زائد کیمرے24گھنٹے ریلوے لائن، ٹکٹ گھر سمیت راولپنڈی اسٹیشن کے چپیچپے کی مانیٹرنگ کریں گے، سیکیورٹی سسٹم کا ایک ڈیٹا بیس بھی موجود ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا ہرگوشہ اب ایک خاموش مگر چوکس نظام کی مسلسل نگرانی میں رہے گا، وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کی تاریخ کے پہلے اے آئی بیسڈ”سیف اینڈ سمارٹ” سسٹم کا افتتاح کر دیا۔180 سے زائد کیمروں کا نیٹ ورک 24 گھنٹے پارکنگ، مسافروں کی قطاروں سے ٹکٹ گھر اور پلیٹ فارم تک ہرشخص پر نظررکھے گا،ہرچہرے کی شناخت ہوگی،اسے مرکزی ڈیٹا بیس سے بھی ملایا جائے گا۔ سسٹم مینجرمحمد علی کاکہنا ہے کہ ریلوے کے پاس اب ڈیٹا بیس فیصلہ لینے کی پہلے سے زیادہ طاقت آجائیگی، مسافر جس بھی پارکنگ سے آئیگا اس کی گاڑی کا این پی آر اس کی تصویر، فیشل ڈیٹا وہاں سے ٹریسنگ شروع ہوجائے گی جب تک وہ ٹرین میں چلا نہیں جاتا۔ یہ اے آئی سسٹم ریلوے اسٹیشن پر تخریب کاری کی کوشش کوناکام بنانے میں بھی معاون ہوگا، فیس ڈیٹا سے ڈیٹیکٹ کررہے ہوتے جو ڈیٹا میں فیڈ ہو رہا ہوتا ہے، بلیک لسٹنگ کرسکتے ہیں، کوئی مجرم یا دہشتگرد یہاں آتا ہے تو الرٹس بھی مل سکتے ہیں۔ ایف ڈبلیو اوکی جانب سے یہ سسٹم فی الحال صرف راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ دیگر ریلوے اسٹیشنز تک بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں