ریلوے کرایوں میں بڑی کمی

لاہور (بیوروچیف) پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں واضح کمی کردی،لگژری سیلون کے کرایہ میں کمی کے بعد شہری اب وزیر ریلوے کے سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے ۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سکوں کا کرایہ ایک لاکھ 72ہزار روپے کر دیا گیا اور کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50ہزار روپے کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ صرف 44ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ شہری بکنگ کے لئے 042-99201741پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں