ریلوے کو10ماہ میں 13ارب29کروڑ کا خسارہ

اسلام ( بیو رو چیف )مالی سال 2024-25کے پہلے 10ماہ(جولائی 2024 تا اپریل 2025)کے دوران پاکستان ریلوے کو 13ارب 29کروڑ روپے کی کم آمدنی کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے ذرائع کے مطابق اس عرصے میں ریلوے کی مجموعی آمدن 76ارب 53کروڑ روپے رہی جبکہ مقررہ ہدف کے مطابق 89ارب 83کروڑ روپے آمدن حاصل کرنا تھی۔ اس طرح مقررہ ہدف کے مقابلے میں ادارے کی آمدن میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ آمدنی میں کمی کی سب سے بڑی وجوہات میں ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت (پنکچویلٹی)میں مسلسل خرابی’ انتظامی اور آپریشنل مسائل,شعبہ وار آمدنی میں کمی شامل ہیں۔مسافر ٹرینوں کے ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدن میں 6ارب 5کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گڈز (مال برداری) سیکٹر میں 2ارب 89کروڑ روپے کا خسارہ سامنے آیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر وقت کی پابندی اور آپریشنل کارکردگی کو فوری طور پر بہتر نہ بنایا گیا تو رواں مالی سال کے باقی ماندہ مہینوں میں بھی خسارہ بڑھنے کا سنگین خدشہ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں