ریلوے کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

اسلام آ باد(بیوروچیف) پاکستان ریلوے نے گزشتہ 3سالوں میں ریلوے کی زمین لیز اور لا ئسنس پر دینے سے 13ارب 93کروڑ 4لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔وزیر ریلوے حنیف عبا سی نے قومی اسمبلی میں ایک سول کے تحر یری جواب میں انکشاف کیا کہ ریلوے کی کل اراضی 168858 ایکڑ ہے جس میں سے 13122ایکڑ غیر قانو نی قبضے میں ہے جو تقر یبا 7اعشاریہ 7فی صد بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قبضہ شدہ اراضی میں سے پنجاب میں 5717 ایکڑ، سندھ میں 5590 ایکڑ، بلوچستان میں 1033اور خیبر پختونخوا میں 775 ایکڑ اراضی شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے صو بوں کے تعاون سے تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، ریلوے اراضی کے تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹائز اور جیو ریفر نس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر کاری محکموں نے بھی ریلوے اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے جسے ریلوے ارضی لیزپالیسی کے تحت لیزکے ذ ریعے با قاعدہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں