ریلوے کے بیشتر ٹریکس کی عمر پوری، خستہ حال ہو چکے

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں پاکستان ریلوے کے ٹریکس کی خستہ حالی سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے بیشتر ٹریک اپنی عمر پوری کرچکے اور خستہ حالی کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس مجموعی طور پر 7ہزار 791لومیٹر روٹ اور11ہزار 881 کلو میٹر ٹریک موجود ہیں، لیکن ان میں سے بیشتر زائد المیعاد ہوچکے۔وفاقی وزیر کے مطابق پشاور سے کراچی تک مین لائن ون کا 72فیصد ٹریک اپنی عمر پوری کرچکا، جبکہ اٹک سے کوٹری تک مین لائن ٹو کا 88فیصد اور روہڑی سے تفتان تک مین لائن تھری کا 92فیصد ٹریک زائدالمیعاد ہوچکا۔ پاکستان ریلوے کی تین ہزار 840کلومیٹر برانچ لائن بھی 98فیصد تک زائدالمیعاد قرار دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں