فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریل بازار پولیس موٹرسائیکل چوروں کوپکڑنے میں ناکام،موٹرسائیکل چوروں نے منٹگمری بازارکواپنا مسکن بنا لیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ریل بازار پولیس چوروں کا سراغ لگانے سے گریزاں،متاثرہ افراد کوتھانے کے چکر لگوا کر خوار کرنے لگی،تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر2سی بلاک کا رہائشی سید علی حسین ولد سید رسالت حسین کام کے سلسلہ میں منٹگمری بازار آیا کچھ دیر بعد واپس جانے لگا تواسکی موٹرسائیکل موجود نہ تھی جسے نامعلوم چورلیکرفرارہوگیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ماسک پہنے چورموٹرسائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کی اطلاع ریل بازارپولیس کوکی توپولیس نے چوروں کے گروہ کا سراغ لگانا تودرکنار سی سی ٹی وی فوٹیج کودیکھنا تک گوارانہیں کیا جس پر متاثرہ شخص نے آر پی اوڈاکٹرعابد خان،سی پی اوکامران عادل اورارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ ریل بازار میں تعینات نااہل عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اورچوروں کا سراغ لگا کر اسکی موٹرسائیکل برآمد کی جائے۔
23