ریمبو سے شادی نہ کروانے پرصاحبہ نے خودکشی کی دھمکی دی تھی،نشو

کراچی(شوبز ڈیسک)ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ریمبو سے شادی نہ کروانے پر بیٹی صاحبہ نے انہیں خود کشی کی دھمکی دی تھی۔نشو بیگم نے حال ہی میں سما ٹی وی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین مذہبی خیالات کیتھے، انہوں نے انتہائی کم عمری میں مقدس کتاب قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلم انڈسٹری میں آئے لیکن انہیں دوران تعلیم ہی شوبز میں آنے کا شوق ہوا تھا اور میٹرک کرنے تک انہوں نے اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔ نشو بیگم کے مطابق اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے ان کی خوب پٹائی کی تھی، انہیں آج بھی والدہ کی مار یاد ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ نویں جماعت میں پڑھنے کے دوران وہ برقع پہن کر اسکول جاتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدہ انہیں کہتی تھیں کہ وہ اتنی خوبصورت ہیں کہ وہ جھگڑے کروائیں گی، اس لیے وہ برقع پہن کر اسکول جاتی تھیں۔بیٹی صاحبہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی بہت بڑی بلیک میلر ہے، انہوں نے انہیں کافی بلیک میل کیا۔نشو بیگم کے مطابق وہ صاحبہ اور ریمبو کے عشق کے خلاف تھیں لیکن وہ ان کی شادی کے خلاف نہیں تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ بیٹی پہلے کسی مقام پر پہنچے، پھر شادی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں