ریمپ واک پر تنقید کے بعد جنت مرزا کا ردعمل سامنے آ گیا

لاہور (شوبز نیوز) لاہور میں ہونیوالے تین روزہ برائیڈل کیٹیور ویک میں ریمپ واک پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے بالآخر خاموشی توڑ دی ۔جنت مرزا نے اپنی وضاحتی ویڈیو میں تسلیم کیا کہ ریمپ واک ان کے لیے توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوئی، حالانکہ ابتدا میں انہیں لگا تھا کہ وہ اسے آسانی سے مینیج کر لیں گی۔جنت مرزا کے مطابق شو کے دوران ان کا لباس غیر معمولی حد تک بھاری تھا، جسے سنبھالنا ان کے لیے مشکل ہو گیا، ایک اور ذاتی وجہ بھی تھی جس کے باعث وہ ذہنی دباو کا شکار تھیں، تاہم اس حوالے سے انہوں نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔جنت مرزا کا کہنا تھا کہ شو کے دوران کئی چیزیں ریہرسل کے مطابق نہیں ہوئیں، جس کا براہِ راست اثر ان کی واک پر پڑا۔جنت مرزا نے مزید کہا کہ ریمپ پر لائٹنگ اور دیگر انتظامی معاملات بھی ویسے نہیں تھے جیسے انہیں بتایا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کنفیوز ہو گئیں، تاہم ان تمام مشکلات کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر یہ تجربہ ان کے لیے نیا اور سیکھنے والا رہا۔جنت مرزا کی جانب وضاحتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں