ریونیو عملہ واجبات کی وصولی کا ہدف یقینی بنائے

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر آفس کمالیہ میں ریونیو امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کی۔ اجلاس میں تحصیل کمالیہ کے ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سرکاری واجبات کی وصولی، مقررہ ریونیو اہداف اور فیلڈ عملے کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کھیوٹ میوٹیشن، آمدن ٹیکس سے متعلق فائلوں اور مختلف موضع جات کو درپیش آن لائن مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے دوران ریونیو نظام کی ڈیجیٹل نگرانی، کارکردگی کے اشاریوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ عدالتوں میں زیرِ التوا ریونیو مقدمات کی فوری پیروی اور بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ عملے کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔مزید برآں آڈٹ اعتراضات، ریونیو کیس مینجمنٹ نظام کی کارکردگی، کالونی امور، سرکاری زمین اور سرکاری دکانوں کی لیز کے معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری املاک کی نیلامی، زمین کے تبادلے اور سرکاری اراضی کے ریکارڈ کے نظام کے مثر استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ شفافیت، دیانت داری اور بہتر کارکردگی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں