8

ریٹائرڈ پلیئرز کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپس لانا غلطی تھی ،سکندر بخت

لاہور(سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر سکندر بخت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کے فیصلے کی حمایت کردی۔سابق کرکٹر سکندر بخت نے وہاب ریاض اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن وہاب ریاض مضبوط کھلاڑی ہیں، ہمارے یہاں بدقسمتی سے کوئی مشیر یا وزیر جب بنتا ہے تب اسکے پاس پاور ہو۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ٹی20 ورلڈکپ میں واپس لانا سب سے بڑی غلطی تھی، ہم نے دیکھا محمد عامر امریکا کیخلاف پرفارم نہیں کرسکا جبکہ عماد وسیم کی بھارت کیخلاف سلو اننگز نے پاکستان میچ ہٹوایا۔سکندر بخت نے کہا کہ گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کے معاملے پر کہا کہ لیگز میں کھلاڑیوں کے معاہدے ہیں اگر نہیں کھیلا تو مالی نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں