46

ریٹائرڈSEفیسکو چوہدری اقبال گجر انتقال کرگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت چوہدری اشرف گجر آف آر سی پلازہ اور تھر ی سٹار سرامکس فیکٹری والے کے بڑے بھائی’سابق ایم پی اے سمندری چوہدری مہدی خاں مرحوم کے بھتیجے’ریٹائرڈ ایس ای فیسکو چوہدری اقبال گجر رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے’ مرحوم نہایت اخلاق ‘ملنسار اور ہمدرد انسان تھے’مرحوم کی نمازِ جنازہ آج18دسمبر 2024ء بروز بدھ دوپہر3بجے ان کے آبائی گائوں449گ ۔ب تحصیل سمندری میں ادا کی جائیگی۔ دوست احباب نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں’ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے حبیب ۖ کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں