ریٹائر آفیسر معظم بیگ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جڑانوالہ (نامہ نگار) 40سال سروس پوری ہونے پر رئیاٹرڈ ہونیوالے اسسٹنٹ فنانس آفیسر میونسپل کمیٹی معظم بیگ کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن قیوم،ایم او ار،ایم او ائی،سب انجینئر رومان ، حافظ وسیم،سید تطہیر حسین شاہ،میاں نوید سمیت ماتحت افسران و سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے سروس پوری ہونے پر اسسٹنٹ فنانس آفیسر معظم بیگ کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا و یاد رکھا جائے گا انہوں نے دوران ملازمت میونسپل کمیٹی کی بہتری اور جڑانوالہ کی تعمیر و ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جبکہ دیگر افسران و سٹاف نے بھی معظم بیگ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مذکور نے کہا کہ اپنے ساتھی افسران و ماتحت سٹاف کیساتھ گززا وقت ہمیشہ یاد رکھیں گے اور آپ سب کی یادیں میرے دل میں رہیں گئی تقریب کے اختتام پر مذکور کو پرجوش انداز میں الوادع کیا گیا اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں