ریٹائر عربی ٹیچر حاجی محمد صدیق انتقال کر گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے معروف عالم دین و خطیب مرکز بلال اہلحدیث رضا آباد منیر آباد اور ریٹائر عربی ٹیچر گورنمنٹ نیو ماڈل ہائی سکول غلام محمد آباد حاجی محمد صدیق مدنپوری طویل علالت کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے (انا للہ وانا الیہ راجعون)مرحوم نے اپنے پیچھے بیوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے ۔ مرحوم مولانا عبد الرشید شورش فاضل مدینہ یونیورسٹی اور مولانا حبیب الرحمن مدنپوری کے عم زاد بھائی تھے ۔ مرحوم کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں علما کرام ، سیاسی وسماجی و مذہبی شخصیات ، عزیز واقارب اور دیگر تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مولانا ابرار احمد ظہیر خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ قاری احمد حسن ساجد قاری محمد ارشد چوہدری حبیب اللہ عطار مولانا بہادر علی سیف قاری بشیر احمد عزیزی ڈاکٹر طارق عباس چوہدری ڈاکٹر محمد ایوب صدیقی چوہدری حنظلہ طور مولانا محمد اشرف جاوید افتخار احمد فراز حافظ عمر فاروق ارشد قاری محمد اکرم عاصم حافظ عبد الرحمن عابد ودیگر نے مولانا محمد صدیق مدنپوری کی وفات پر گہرے رنج اور صدمے کا اظہار۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں