16

ریڑھی بانوں سے دکان کے آگے سڑک پرکھڑا ہونے کا کرایہ لینے والا میڈیکل سٹور سیل

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار میں پیرا فورس کی تجاوزات اور زائد ریٹ کے خلاف بھرپور کاروائی، متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے، جبکہ ایک میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا۔غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اشیائے خوردونوش کے زائد ریٹ وصول کرنے پر بیکرز کو 35 ہزار روپے، کریانہ مرچنٹس کو 15 ہزار روپے جبکہ دیگر دکانداروں کو مختلف نوعیت کے جرمانے۔ پیرا فورس نے ایک میڈیکل سٹور کو اس الزام پر سیل کر دیا کہ وہ ریڑھی بانوں سے دوکان کے آگے سڑک پر کھڑا ہونے کا کرایہ وصول کر رہا تھا۔ مذکورہ میڈیکل سٹور پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں