ریڑھ کی ہڈی کا دوبارہ آپریشن ہونے جا رہا قوم سے دعائوں کی اپیل ہے ‘ کاشف شہروز

لاہور(سپورٹس نیوز) قومی ہیرو اور کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کا دوبارہ آپریشن ہونے جا رہا ہے قوم سے دعائوں کی اپیل ہے۔ شہروز کاشف 8ہزار سے بلند گیشر برم ون اور ٹو کی چوٹیاں سر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے، حادثے کی وجہ سے انہیں ٹانگ اور کمر میں شدید انجریز ہوئیں۔قومی کوہ پیما کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے وقت خیال آیا تھا کہ اب دوبارہ کبھی چل نہیں سکوں گا، اب دوبارہ سے ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہونے جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں