34

ریکارڈ توڑ مہنگائی ‘ لوگوں کیلئے ”ہانڈی روٹی ” بھی ناممکن ہو گئی

اسلام آباد (بیوروچیف)ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،مہنگائی میں0.03فیصد اضافہ ہو گیا’مجموعی شرح42.67فیصد ہوگئی ۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے مٹن 19روپے45پیسے فی کلو مہنگا ہوا،اسی طرح تازہ دودھ2روپے فی لٹر’دہی ایک روپے85پیسے فی کلو تک جا پہنچا۔حالیہ ہفتے بیف 7 روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،باسمتی چاول 3 روپے 76 پیسے’دال ماش 2 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،چینی’آلو اور انرجی سیور بلب بھی مہنگا ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،حالیہ ہفتے برائلرمرغی 40 روپے 93پیسے فی کلو سستی ہوئی ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 111روپے 67 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 90 روپے 41 پیسے سستا ہوا ،انڈے 8 روپے 70 پیسے فی درجن’ٹماٹر ایک روپے 14 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں