17

ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن FDAکا عظیم کارنامہ ہے،آصف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن ایف ڈی اے کا عظیم کارنامہ ہے جس کی بدولت تیز رفتار سروسز ڈیلیوری کے قابل ہوئے ہیں ان جدید اصلا حا ت کے ثمرات درخواست گزاروں تک پہنچے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ وہ ایک اجلاس کے دوران سروسز ڈیلیوری میں جدید اصلاحات پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ جائیدادوں کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا رئیل ٹائم اجرا ایف ڈی اے کی سروسز کا طرہ امتیاز ہے جس میں پنجاب بھر میں سبقت حاصل کی ہے لہذا سروسز کے معیار میں کسی بھی وقت کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ ای چالان سسٹم کے اجرا کی بدولت متعدد سروسز کی فراہمی میں تیزی آئی ہے جس پر کماحقہ عملدرآمد کیلئے کڑی مانیٹر نگ کا عمل ذمہ داری سے جاری رکھاجائے۔ ڈی جی نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ٹائون پلاننگ رپورٹ اور قبضہ سلپ کا بلاتاخیر اجرا بھی انقلابی قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں