4

ریکوڈک منصوبے کیلئے1ارب 30کروڑ ڈالر امریکی قرضہ منظور

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیر ِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں