117

ریکھا اور امیتابھ کو ایک ساتھ دیکھ کر جیا بچن جذباتی ہوگئیں

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا جی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کی اور امیتابھ بچن کی مشہور فلم مقدر کا سکندر دیکھ کر اداکارہ جیا کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے تھے۔خیال رہے کہ 1970 کی دہائی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کے رومانس کی کہانی کافی مشہور تھی تاہم امیتابھ بچن نے 1973 میں اداکارہ جیا بچن سے شادی کر لی تھی۔بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے مشہور زمانہ فلم خون بھری مانگ کی اداکارہ نے بتایا کہ جب بچن فیملی فلم مقدر کا سکندر کا ٹرائل شو دیکھنے کے لیے آئی ہوئی تھیں تو میں پروجیکشن روم سے انہیں دیکھ رہی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں