سرگودہا (بیوروچیف) ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممنوعہ وغیر معیاری ادویات کی خریدوفروخت کرنے والے پانچ افراد کے خلاف کیسز ڈرگ کورٹ بھجوائے جبکہ 9کو وارننگ جاری کر دی ہے ۔ اجلاس میں مجموعی طورپر 17کیس پیش کئے گئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری طارق محمود کے علاوہ ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ زائد المعیاد ادویات پر زیر وٹالرینس پالیسی اپنائی جائے ۔ اتائیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرگ انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں اور اتائیوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔بورڈ نے معمولی نوعیت کی باضابطگیوں کے مرتکب ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھیں ۔ دیگر کیسز پر سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
62