فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈر ز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں مرزا طالب صدیق بیگ ، ملک عبا س اشرف،مرزا مظہر صدیق بیگ ، حاجی شمشاد علی، وحید خالق رامے، چوہدری اعجاز ، چوہدری شاہد ندیم ،مہر محمد نعیم ، ایس ایم ایوب ،ملک عمران ،راناعالم رضا،ملک عبدالوہاب ،ملک عاصم صفدر، میاں بلال نے کہاہے کہ وطن عزیز کوترقی وخوشحالی کی منزل پرگامزن کرنے کیلئے ایکسپورٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسکے لئے ایکسپورٹ کلچر بنانااور برآمدی تجارت کے مسائل کرنا ہونگے ڈالر کی ونچی اڑان کے دوران اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے مہنگائی کو پر لگے ہوئے ہیںصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور فیصل آباد کے تاجر و صنعتکار ملکی معیشت اور سرکاری محاصل کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں حکومت نے ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے سے گریز کیا تو عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت اسکے ہر سطح پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میںکمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کئی بار کمی کے باوجودبسوں ، ویگنوں کے اڈوں سے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی مسافر گاڑیوںکے کرایوں میں کمی نہ ہونا ثابت کرتا ہے پنجاب کا ٹرانسپورٹر مافیا بن چکا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطا لبہ کیا کہ مسافر گاڑیوںکے کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف بلا امتیاز کار وائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافروں کوتیل کمی کا ریلیف مل سکے۔



