زائد کرائے وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید پرمقررہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا۔ اس ضمن میں عید پرزائد کرائے وصول کرنے پرسخت قانونی کارروائی کرنے اور تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز کو زائدکرایوں کی وصولی روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا،وزیراعلیٰ کی تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے، تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی سمیت انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام ،پنکھوں کی موجودگی یقینی بنانے جبکہ عوامی ریلیف کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ و دیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت بھی کی۔مریم نواز نے کہا کہ عید پر گھر کو لوٹنے والے مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی ،مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں