زائرین کیلئے پاک ایران سرحد 24گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ایران نے زائرین کیلئے سرحد24گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24گھنٹے کھلی رہے گی، جبکہ بحری راستے سے زائرین کو ایران اور عراق بھجوانے پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد زائرین کیلئے 24گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24گھنٹے کھلی رہے گی۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ 5ہزار پاکستانی زائرین کو ایرانی حکومت مشہد میں قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کرے گی، ایرانی حکومت زائرین کیلئے سرحد سے عراق تک خصوصی انتظامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں