زارا انور عباس نے سجل علی سے تعلقات کی حقیقت بیان کر دی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ زارا نور عباس نے معروف اداکارہ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اشارتا سجل علی سے تعلقات ختم ہونے پر بات چیت کی۔میزبان نے سوال کیاسجل کیسی ہے؟ اور آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی؟اس کے جواب میں زارانورعباس نے مبہم مسکراتے ہوئے کہا لحمداللہ وہ اچھی ہے اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات کی ہے، جس پر احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا یہ جھوٹ ہے۔زارا نور عباس نے کہامجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہوں گے۔اداکارہ نے کہا لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں ہی کرتے ہیں، میرے بارے میں بہت کہا گیا کہ اسی نے کچھ کہا ہوگا، یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے۔میزبان نے جب سوال کیا کہ اس تجربے سے آپ نے کیا سیکھا؟ تو جواب میں زارا نے کہاہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا، اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں؟میرے دوستوں کے بہت سے گروپس تھے، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی لیکن اسد مجھے تنبیہ کرتے تھے، اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں