زاہد احمد نے ماہرہ خان کو خوبصورتی میں نمبر ون قرار دیدیا

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار زاہد احمد نے اداکار فیصل قریشی کو بہترین اداکار جبکہ ماہرہ خان کو خوبصورتی میں نمبر ون قرار دیدیا۔ ایک ٹی وی شو کے دوران جب زاہد احمد کے سامنے چند شوبز فنکاروں کے نام لیے گئے جن میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فیصل قریشی شامل تھے اور انہیں انکی صلاحیتوں کے مطابق ریٹنگ دینے کو کہا۔جواب میں زاہد احمد نے فیصل قریشی کو سب سے بہتر اداکار قرار دیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہمایوں سعید کو دوسرے نمبر پر رکھا جبکہ عدنان صدیقی تیسرے نمبر پر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں