زبیدہ خانم کی بارہویں برسی 19اکتوبر کو منائی جائیگی

مکو آ نہ (شوبز نیوز)پاکستان کی معروف گلو کارہ زبیدہ خانم کی بارہویں برسی 19اکتوبر کو منائی جائے گی۔ زبیدہ خانم 1935ء میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں تاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔ ان کو بچپن سے ہی موسیقی سے گہرا لگائو تھا، لہٰذا اس شوق کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے انہوں نے50ککی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔معروف موسیقار بابا جی اے چشتی نے پہلی مرتبہ زبیدہ خانم کی آواز کو فلم بلو میں متعار ف کروایا جس کے بعد وہ بہت جلد لوگوں میں مقبول ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں