زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق صوبے میں زراعت کے شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کاٹن مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کپاس کی کاشت، نہری پانی کی فراہمی، “گرو مور کاٹن” پلان کی پیش رفت، زرعی ادویات و کھادوں کی دستیابی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر نوشیر علی نے بتایا کہ ضلع میں کپاس کی کاشت کا ہدف 38,500 ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 35,410 ایکڑ پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے جو ہدف کا 92 فیصد بنتا ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے 438 آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا تاکہ کاشتکاروں کو جدید تکنیک سے روشناس کرایا جا سکے۔وزیر اعلی پنجاب کے کسان ریلیف پیکج کے تحت ضلع بھر سے 501 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جنہیں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں