زراعت کے شعبے میں سالانہ پیداوار میں کمی کا انکشاف

اسلام آباد (بیورو چیف)زراعت کے شعبے میں ناقص حکمت عملی کے باعث سالانہ بنیادوں پر پیداوار میں بڑی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غذائی تحفظ نے کہاہے کہ بوسیدہ ذرائع کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں سالانہ 10سے 15فیصد کمی ہورہی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ناقص ہاروسٹنگ، ہینڈلنگ، اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن کے باعث سالانہ نقصانات 30فیصد تک جانے کا اندیشہ ہے، نقصانات ختم کرکے پاکستان سالانہ 1.8 ارب ڈالر تک بچت کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، فصلوں کی ناقص ذرائع سے ٹرانسپورٹیشن نقصانات کی بڑی وجوہات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں