73

زرداری کے لاہور میں ڈیرے

لاہور(بیوروچیف)سابق صدر و پاکستانی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب اور لاہور تنظیم کے غیر فعال اور خالی پارٹی عہدوں پر مشاورت کی جائے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔پارٹی کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پنجاب میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں