اسلام آباد (بیوروچیف) پاور ڈویژن نے حکومتی سرپلس پاور پیکیج کی 3ماہ کی تفصیلات جاری کردیں ، زرعی شعبے نے20ارب 83کروڑ اور صنعتی صارفین نے19ارب 60کروڑروپے کافائدہ اٹھایا ،حکومتی سرپلس پاور پیکیج کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے نے صرف 3ماہ میں 23فیصد اضافی بجلی استعمال کی، صنعتی و زرعی صارفین کے لئے اضافی استعمال پر 22.98روپے فی یونٹ کا پیکج دیا گیا، دسمبر 2025تافروری 2026 کے دوران ان شعبوں نے 2,164میگاواٹ اضافی بجلی استعما ل کی۔اضافی بجلی کے استعمال سے پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی صارفین میں بی تھری صارفین نے8ارب 76کروڑ روپے ، بی ٹوکٹیگری والے صارفین نے 5 ارب 34 کروڑ بی فور کٹیگری نے 4ارب سے زائد حاصل کیاگیا ،تین ماہ میں بی ون کٹیگری والے صارفین نے1ارب48کروڑ روپے کا فائدہ حاصل کیا ، زرعی صارفین میں سے 34فیصد نے سرپلیس پاور پیکج سے فائدہ حاصل کیا ۔



