4

زرعی یونیورسٹی اور ازبکستان کے مابین زرعی معاہدے طے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباداورجمہوریہ ازبکستان کے سدرن ریسر چ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر کے مابین تعلیمی، تحقیقی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہد تعاون پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کیمطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر کے اشتراک سے انٹرنیشنل سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کا مقصد زراعت اور غذائی نظام کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ اس معاہدے پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور سدرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ، جمہوریہ ازبکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیور جورایف نے دستخط کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں