زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے28طلباء نے PHDکی ڈگری حاصل کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے 28طلباء نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی اور اس طرح پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنیوالوں کی تعداد 2453 ہو گئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے طلباء کو ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے، ٹھوس تحقیقی کام اور آؤٹ ریچ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ علم پر مبنی معیشت کے حصول سے ترقی کا نیا باب مرتب ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف فزیالوجی اینڈ فارماکولوجی سے عنبرین محمود اعوان، بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ سے فاطمہ یوسف، شعبہ دیہی عمرانیات سے ماریہ امجد، رانا محمد عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی، آمنہ ایوب کیمسٹری، آمنہ عالم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، شہباز مصطفی شعبہ پلانٹ پیتھالوجی، شعبہ فزکس سے عاصمہ بشیر، شعبہ دیہی سماجیات سے صائمہ نذیر، محمد اقبال پلانٹ پیتھالوجی، محمد ریحان ایگرانومی، محمد وقار عظیم کیمسٹری، عباس شوکت سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی سے غالب، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے محمد سبطین، مریم سجاد، عائشہ اسماعیل پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، وقار احمد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محمد ندیم سلیم ایگرانومی، محمد فرحان ایاز چشتی ولد محمد ایاز چشتی انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل اینڈ ڈیری سائنسز، محمد سلیم اشرف ایگریکلچرل ایکسٹینشن، رانا محمد اشرف ایجوکیشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، زرین فاطمہ، سارہ فاروق دیہی سوشیالوجی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کا فائنل امتحان پاس کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں