زرعی یونیورسٹی میں تقرریوں کا معاملہ،حکم عدم تعمیل پر نوٹس جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی میں تقرریوں کا معاملہ۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر زرعی یونیورسٹی کے متاثرہ ملازمین نے لاہور ہائیکورٹ کو وائس چانسلر ڈاکٹر سرور خاں اور رجسٹرار طارق گل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی۔ عدالت نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چار فروری کو طلب کرلیا۔ عدالت کی جانب سے گورنر پنجاب کے آڈر کو معطل کرکے تقرریوں کو بحال کیا گیا تھالیکن وائس چانسلر ڈاکٹر سرور نے عدالتی حکم کے باوجود 228 ملازمین کو پرانی پوزیشن پر کام کرنے کے آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر سرور اور رجسٹرار طارق گل سے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں